جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف ابتدائی میچ جیتتے ہیں تو ورلڈکپ جیت جائینگے‘سریش رائنا کا دعویٰ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( این این آئی) سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم اگر پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ میں جیت جاتی ہے تو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سریش رائنا نے کہا کہ بھارت کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات ہیں،

ٹیم اس وقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بہمرا کی جگہ محمد شامی کے لینے سے ایکس فیکٹر مل سکتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے پاس ارشدیپ اور سوریا کمار یادو نوجوان کھلاڑی بھی ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جسپریت بہمرا اور رویندرا جدیجا بھارت کی ریڑھ کی ہڈی تھے اور مسلسل پرفارم کرتے آرہے تھے لیکن انجری کے باعث بہترین آپشن بھارتی ٹیم میں منتخب ہوا۔ سریش رائنا نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم 23اکتوبر کو ہونے والے اوپننگ میچ میں پاکستان پر گھیرا تنگ کر لیتی ہے تو ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر اچھا رہے گا،بھارت کو پاکستان کو ہرانا ہوگا، اگر بھارت نے شکست دے دی تو وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا ہندوستان دعا کررہا ہے کہ پاکستان کے خلاف فتح حاصل ہو اور میں بھی چاہتا ہوں کہ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتے۔رائنا نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 15دن پہلے ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنا بہت اچھا اقدام تھا۔کارتک اور رشبھ پنت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نوجوان کرکٹر کو موقع دیتا تھا کیونکہ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ ہارڈ ہٹنگ کرنا جانتے ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار 23اکتوبر کو میلبرن میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…