پیرس (آن لائن) کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار میکا بین کی گزشتہ دنوں پیرس میں جاری کنسرٹ کے دوران اچانک موت واقع ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا بین کی موت کی وجہ کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ بنی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارمیکا بین جن کا اصل نام مائیکل بنجمن ہے، پیرس میں بیس ہزار کی گنجائش والے ایکور ایرینا میں ہیٹی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر بتانا تھا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔