اسلام آباد(این این آئی)تیل پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے حوالے سے سعودی عرب کے خلاف بیانات پرپاکستان نے سعودیہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی طرف سے عالمی معاشی استحکام کے لیے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کی تشویش کو سراہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایسے معاملات پر تعمیری سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب سے عرصہ دراز سے قائم گہرے تعلق کا اعادہ کرتا ہے۔