بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل سیزن 8، ڈیرن سیمی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ کے لیے ڈیرن سیمی کوپشاور زلمی کے ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا،ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں تحریر کیا کہ

وہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے اس کے ساتھ ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے،خاص طور پر پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں ڈیرن سیمی نے جس جوش و خروش سے پاکستان آکر فائنل کھیلا وہ ہمیشہ یادگار رہے گا۔ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں،: پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل آٹھ کے لیے پرجوش ہوں، ڈیرن سیمی نے کہا کہ بطور کپتاب پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی جیتنا خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے، پوری امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن آٹھ میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کو دو بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتنوانے والے ڈیرن سیمی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان ترین کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…