جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

کسی نے سعودیہ کے وجود کو چیلنج کیا تو جہاد کیلئے تیار ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی کی مغربی ممالک کو دھمکی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے سعودی سلطنت کے وجود کو چیلنج کیا تو ہم جہاد کیلئے تیار ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان نے سوشل میڈیا

پر ویڈیو وائرل کی ہے جس میں وہ مغربی ممالک کے خلاف دھمکی آمیز انداز میں بیان دے رہے ہیں۔حال ہی میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی سعودی عرب کی سربراہی والی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کے فیصلے پر امریکہ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا،امریکہ میں کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کو اس بارے میں معاف نہیں کیا جانا چاہیے اور یہ کہ اس کے خلاف سخت اقدامات کا وقت آ گیا ہے۔امریکی صدر کے بیان پر رد عمل میں سعود الشعلان ویڈیو میں انگریزی اور فرینچ زبانوں میں مغرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کسی نے اس ملک (سعودی سلطنت)کے وجود کو چیلینج کیا تو ہم سبھی شہادت اور جہاد کے لئے تیار ہیں۔سعود الشعلان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، سعود الشعلان قبائلی رہنما ہیں اور وہ سعودی عرب کے بانی عبد العزیز کے پوتے ہیں۔ محمد بن سلمان کے چچا زاد بھائی سعود الشعلان نے مغربی ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے سعودی سلطنت کے وجود کو چیلنج کیا تو ہم جہاد کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…