ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

جب سے پاکستانی ٹیم چھوڑی، کرکٹرز کے پیٹ نظر آنے لگے ہیں،مصباح الحق

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ حال ہی میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل ہیں جو نظر آتے ہیں،

رنز لیتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جو سب کے سامنے ہے۔میزبان نے مصباح سے سوال کیا کہ جب آپ اور وقار ٹیم کے ساتھ تھے، اس وقت کے مقابلے میں اب آپ کو ٹیم کی فٹنس میں کوئی فرق نظر آتا ہے؟ ‘۔جواب میں وسیم اکرم بولے مجھے واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔ بات جاری رکھتے ہوئے مصباح نے کہا کہ وقار اور میں چار مرتبہ ٹیم سے اسی لیے دور گئے کہ ہم کرکٹرز پر زور دیتے تھے۔مصباح الحق نے کہا کہ جو بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کے آرام کا نہ سوچتے ہوئے ان کی فٹنس پر زور دے اسے ہٹا دیا جاتا ہے، اس کے برعکس شعیب ملک تھے، یونس خان یا میں، جب ٹیم میں کھیلتے تھے، ہمیں اپنی فٹنس کی فکر ہوتی تھی، خیال ہوتا تھا، ہم خود اپنی فٹنس پر زور دیتے تھے۔سابق کوچ نے کہا کہ اگر آپ فٹنس کے معاملات کرکٹرز پر چھوڑدیں گے تو وہ سب کو نظر آئے گا، دیکھیں کیسے اب سب کے پیٹ نکلے نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرے علم میں ہے، پچھلے ایک سال میں کوئی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…