منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مصباح الحق نے دو سالن کیساتھ 35 نان منگوائے شعیب ملک نے دلچسپ قصہ سنادیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصباح الحق نے دو سالن کیساتھ 35 نان منگوائے ۔شعیب ملک نے دلچسپ قصہ سنادیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) شعیب ملک نے سابق کپتان مصباح الحق سے متعلق دلچسپ قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کی خوراک کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس پر میزبان فخر عالم نے مصباح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘یار تم کھانے کی مقدار کے بارے میں ہم سے بات نہ کرنا ۔ فخر عالم نے کہا کہ مصباح ہم سب نے تمہیں گوشت کھاتے دیکھا ہے اس لیے مقدار کی بات نا کرنا، یہ ڈیڑھ ٹن گوشت کھاتے ہیں جس پر شعیب ملک بولے مصباح گوشت نہیں کھاتا گوشت مصباح کو کھاتا ہے۔ شعیب نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا ‘ایک مرتبہ ہم مراکش کے ریسٹورینٹ گئے وہاں مصباح نے 2 سالن کے ساتھ 35 نان منگوائے، کک اندر سے دیکھنے آیا کہ مجھے بندہ دکھا یہ کون شخص ہے’۔ آل رانڈر کے قصے پر مصباح سمیت وقار یونس، وسیم اکرم اور فخر عالم بھی ہنستے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…