ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں پُر سرار طور پر لاپتہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی ایئر لائن کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔اعجاز علی شاہ اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 میں فلائٹ اسٹیورڈ کے طور پر گیا تھا

اور 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد آنا تھا۔پرواز کی روانگی سے قبل اعجاز علی شاہ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو جانے والی پروازوں پر تمام فضائی عملے سے ڈکلریشن لیا جاتا ہے، فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کے پاس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکورٹی فورس کو اطلاع کر دی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، انکوائری مکمل ہوتے ہی ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔گزشتہ 2برسوں کے دوران پی آئی اے کے 7ملازمین کینیڈا میں سلپ ہوئے،غائب ہونے والوں میں 3خواتین فضائی میزبان بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…