اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ و دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ و دھرنے سے نمٹنے کیلیے اسلام آباد پولیس کے افسران کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔سیکورٹی اینڈ امن عامہ کے پیش نظر بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔