عمران خان نے 50 جلسوں پر کتنے ارب خرچ کر دیے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ سے کہا ہے کہ عمران خان نے 50 جلسوں پر 5 ارب خرچ کیے لیکن سیلاب زدگان کو ڈھائی ارب روپے بھی نہیں دئیے۔
نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان مستقل مارچ کی مس کال دے رہے ہیں، ان کا مارچ پرامن ہوگا تو ہم نہیں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں، جتھے بندی کی اجازت نہیں ہے، جتھے لے کر آئیں اور حکومت گرا دیں
اس کی اجازت نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے تمام استعفے قبول کرادیتے ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو 24 انتخابات چاروں صوبوں میں جیتے تھے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان 6 نشستیں جیتے ہیں، ایک بھی نہیں رکھیں گے، یہ کیا کھیل ہو رہا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ
عمران خان نے 50 جلسے کیے ہیں اور ان پر 5 ارب روپے خرچ کیے، کیا یہ سیلاب زدگان کو ڈھائی ارب روپے بھی نہیں دے سکتے تھے؟۔