ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے مقابلے میں 13پارٹیاں تھیں، مہر بانو قریشی کا ضمنی انتخابات کے بعد اہم بیان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں 13پارٹیاں تھیں، عوام نے بھاری اکثریت سے کپتان کے حق میں فیصلہ دیا، الیکشن میں جیت اور ہار زندگی کا حصہ ،ہمیشہ اپنے لوگوں کی خوشحالی کو ترجیح دوں گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے عمران خان کے مقابلے میں 13پارٹیاں تھیں،

پاکستان کی عوام نے بھاری اکثریت سے کپتان کے حق میں فیصلہ دیا۔ الیکشن میں جیت اور ہار زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں ہمیشہ اپنے لوگوں کی خوشحالی کو ترجیح دوں گی اور اپنے حلقہ اور پارٹی کی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ خدمت جاری رکھوں گی۔قبل ازیں باب القریش ملتان میں پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما قربان فاطمہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں حلقے کی عوام، ووٹرز، سپوٹرز کی تہہ دل سے مشکور ہو ں جنہوں نے 16اکتوبر کو مجھے 82ہزار سے زائد ووٹ دیئے۔ این اے 157 کی سیاست میں پہلی دفعہ خاتون میں آئی۔ حلقے کی عوام بلخوص خواتین، میری، ماؤں،بہنوں،بیٹیو ں کی میں شکر گزار ہوں انہوں نے کمپیئن کے پہلے دن سے لیکر گزشتہ روز الیکشن کے دن تک میری بھر پور پذیرائی کی۔ میرا ساتھ دیا۔ مجھے بے پناہ محبت اور عزت سے نوازا۔ میں حلقے کی عوام اور بلخصو ص خواتین کی تہہ دل سے مشکور رہوں گی اور ہمیشہ آپ کی محبتوں کی مقروض رہوں گی۔ انہوں نے کہا این اے 157 کی عوام نے فسطائی حکومت کے امیدوار کے خلاف الیکشن میں میرا بھر پور ساتھ دیا۔ این اے 157 کی عوام نے عمران خان کی حقیقی آزادی کی جنگ میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا۔ہمارے مقابلے میں تمام سیاسی قوتیں تھیں۔ پی ڈی ایم امیدوار نے پیسے، وفاق کے سرکاری وسائل کا بھر پور استعمال کیا۔ میں این اے 157کی باشعور عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے عمران خان کے نظریہ پر کاربند رہتے ہوئے مجھے 82ہزار سے زائد ووٹ دیئے۔ ہار جیت زندگی کا حصہ۔ فسطائیت، جبر اور لٹیروں کے لئے سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑوں گی۔

حلقے کی عوام سے بھر پور رابطے میں رہوں گی۔انہوں نے کہا پاکستان کی عوام نے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو تاریخی کامیابی سے نواز کر امپورٹڈ حکمرانوں کو ایک بار پھر گھر جانے کا پیغام دیا ہے۔ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔ ملک بحرانوں کی زد میں ہے۔

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ اور شفاف انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔ قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کا سفر جاری رہے گا۔ آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔عمران خان ایک بار پھر واضح اکثریت سے پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…