کراچی(این این آئی)کراچی میں این اے 237 ملیر کی نشست سے پی ٹی آئی کو شکست دینے والے پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کھلا چیلنج دے دیا،کہاہے کہ عمران خان کو دوبارہ الیکشن کا شوق ہے تو میں انہیں پھرسے شکست دینے کو تیار ہوں۔ایک بیان میں عبد الحکیم بلوچ نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کو شکست دے کر اپنا فیصلہ سنادیا ہے،عمران خان میں ہمت ہے تو دوبارہ میرا مقابلہ کرکے دکھائیں،دھاندلی کا شور مچانے سے عمران خان اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے عمران خان کو دن میں تارے دکھادئیے اور ابھی تو یہ آغاز ہے،عمران خان کو دوبارہ الیکشن کا شوق ہے تو میں انہیں پھرسے شکست دینے کو تیار ہوں۔