مٹھی( آن لائن) تھرکول بلاک ٹو سے چوری شدہ گدھے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔گدھوں کے مالکان نے مٹھی پولیس کی مدد سے کراچی جانے والے ٹرک کو پکڑلیا۔ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے اعلی نسل کے 24 گدھے برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ایک گدھے کی مالیت پچاس ہزار سے سوا لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے۔ گدھے تھر کول علاقے سے کراچی بھیجے جارہے تھے، جن کے مالکان نے تعاقب کرکے اطلاع دی۔ متاثرہ مالکان کا کہنا ہے کہ مویشی اکثر چارے کیلئے تھر کول منصوبے کے علاقے میں چلے جاتے ہیں، جہاں تعینات عملہ گدھے و دیگر مویشی پکڑ لیتا ہے،