جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لیسکو میں بوگس ڈی ٹیکشن بلز کی بنیاد پر صارفین کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) لیسکو میں بوگس ڈی ٹیکشن بلز کی بنیاد پر صارفین کیساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہونے پر کمپنی نے تین کروڑ روپے سے زائد کی جعلی بلنگ کرنے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ایکسیئن باغبانپورہ ڈویژن کیخلاف انکوائری شروع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو عملہ نے جعلی ڈی ٹیکشن بلز کی بنیاد پر صارفین سے بجلی چوری کے الزام میں تین کروڑ روپے سے زائد چارج کئے گئے۔ صارفین کو تین ماہ کے دوران ایک کروڑ ساٹھ لاکھ یونٹس جعلی طریقے سے چارج کئے گئے، جعلی بلنگ کرنے پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ باغبانپورہ ڈویژن کے سابق ایکسیئن رب یار کیخلاف بھی انکوائری کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے بجلی چوری کو چھپانے کیلئے صارفین کو جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے۔گزشتہ سال جولائی میں ایک کروڑ تینتیس لاکھ روپے کی بوگس بلنگ کی گئی جبکہ گزشتہ سال ماہ اگست میں اکہتر لاکھ روپے کے جعلی ڈی ٹیکشن بال چارج کئے گئے، اسی طرح رواں سال اپریل میں 96 لاکھ روپے سے زائد کی بوگس بلنگ کی گئی، ذرائع نے بتایا کہ جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرکے لیسکو کے لائن لاسز کو مرتب کیا گیا جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے لیسکو کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…