ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب کے دوران تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینا دین کے خلاف ہے،عمران خان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینامیرے دین کیخلاف ہے۔ سابق وزیراعظم نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کہتا ہے ایک ہاتھ سے دو دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے سیلاب زدگان میں رقم تقسیم کرنے کے لیے ایک جامع تصدیقی نظام قائم کیا ہے، اس نظام کے تحت متاثرین بینک میں چیک دیں گے اور انہیں پیسہ مل جائے گا کیونکہ تذلیل کرکے متاثرین کوپیسہ دینامیرے دین کیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے جمع عطیات کو شفاف طریقے سے خرچ کرنا بڑی ذمے داری ہے اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ متاثرین کو صرف گھر بنانے کے لیے پیسہ دیں گے۔ ہم نے سب سے نچلے طبقے کی مدد کرنی ہے، غریبوں کی مدد کرتے وقت سب سے اہم پہلو اس کے وقار کو برقرار رکھنا ہے، طیاروں سے کھانا پھینکتے ہوئے دیکھ کر شرمندگی ہوئی۔ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خوشی ہے ہم نے ملک میں وہ کام کیا جو امیر ممالک بھی نہیں کرسکے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی ہماری بھر پور مدد کی۔ پنجاب اورکیپی میں ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ سہولت دی ہے جس کی مدد سے کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال میں جاکر مفت علاج کرواسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…