اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس سات اکتوبر کو طلب کرلیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اکتوبر 2022 بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے صدر عارف علوی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، عمران خان نے پارٹی سینیٹرز کو اسمبلی جانے سے روک دیا ہے۔