جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

عالمی بینک کا سیلاب سے متاثر پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی مالی اعانت کا ارادہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں کثیر شعبہ جاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز میں سے 2 ارب ڈالرز تباہ کن سیلاب کے پیش نظر خوراک، پناہ گاہ اور دیگر فوری ضروریات پر خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا

کے خطے کیلئے عالمی بینک کے نئے علاقائی نائب صدر مارٹن رائسر نے اعلان کیا کہ پاکستان کو موسمیاتی خطرات سے نمٹنے میں مدد کے لیے تقریباً 2 ارب ڈالر کی مالی اعانت کا ارادہ رکھتا ہے۔مارٹن رائسر نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم صحت، خوراک، پناہ گاہ، بحالی اور نقد رقم کی منتقلی میں فوری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والے موجودہ منصوبوں کے فنڈز استعمال کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں عالمی بینک کے ریذیڈنٹ مشن نے کہا کہ فی الوقت ملک میں عالمی بینک کے 54 منصوبے ہیں اور مجموعی طور پر 13 ارب 10 کروڑ ڈالر کا مختص کیے گئے ہیں،ان منصوبوں کے تحت ورلڈ بینک خاص طور پر مالیاتی انتظام اور انسانی ترقی سمیت دیگر شعبوں کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات اور سرمایہ کاری میں معانت فراہم کر رہا ہے،بچوں کی غذا، تعلیم اور ہنر، زراعت، سیاحت اور شہری ترقی جیسے شعبوں میں کثیر شعبہ جاتی اقدامات کے تحت صوبائی سطح پر معاونت کو فروغ کیا جا رہا ہے۔سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے، سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں‘۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…