لاہور (آن لائن )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار رہا اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 144ریکارڈ ہونے سے شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور شامل رہا