ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا پٹرول پر فی لیٹر 63روپے 17پیسے اضافی وصول کرنے کا   انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(ان این آئی)وفاقی حکومت پٹرول پر فی لیٹر 63روپے 17پیسے اضافی وصول کرنے لگی۔نجی ٹی نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت پٹرول کی قیمت خرید 172روپے 81پیسے فی لیٹر ہے جو عوام کو 235روپے 98پیسے میں مل رہا ہے، پٹرول پر37روپے 50پیسے لیوی،

4روپے 76پیسے فریٹ مارجن، 3روپے 68پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7روپے فی لٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے۔حکومت پٹرول پر یومیہ 1ارب 89کروڑ جبکہ ماہانہ 56ارب 85 کروڑروپے کما رہی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت خرید 224روپے 69پیسے ہے جو عوام کو 245روپے 75پیسے میں مل رہا ہے، ڈیزل پر عوام سے یومیہ 63کروڑ جبکہ ماہانہ 18ارب95کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔سولہ ستمبر کو بھی پٹرول 10روپے جبکہ ڈیزل 4روپے فی لٹر سستا ہونا چاہئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما نو ید شر یف نے کہاہے کہ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، وفاقی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے نتیجہ میں غربت،مہنگائی اور خودکشیاں عام ہو گئی ہیں،امپورٹڈ حکومت اپنے کرپشن کے مقدمات ختم، مہنگائی بیروزگاری بڑھانے میں لگی ہے۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ معاشی و سیاسی بحرانوں میں مبتلا ملک کی امپورٹڈ حکومت نے بجلی گیس تیل آٹا چاول و دیگر اشیائے خوردنی میں مسلسل اضافہ کرکے محنت کش غریب عوام کی زندگیاں اجیرن کردیں ملک کا مزدور کسان بجلی کے بھاری بل ادا کرنے سے قاصر تاجر دوکانیں اور صنعتکار کارخانے فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جس سے بیروزگاری میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پہلے ہی ملک میں ایک طرف سیلاب اور دوسرے طرف مہنگائی اور بیروزگاری کا نہ تھمنے والا طوفان مچا ہوا ہے اس پر بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز کسی نہ کسی بہانے اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ نااہل اور کرپشن میں ڈوبی اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبودیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…