جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات بہتر کرانے میں دو شخصیات نے اہم کردار ادا کیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاملات بہتر کرانے میں دو شخصیات کا کردار اہم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کہ حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔پاکستان کی سیاست

کا رخ کس طرف جائے گا اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ملاقات کرانے میں دو اہم شخصیات کا اہم رول ہے۔ایک کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ فیصل واوڈا ہیں۔دوسری شخصیت کا تعلق پنجاب سے ہے، وہ پنجاب کے حکمران ہیں۔ان دونوں شخصیات نے خان صاحب کے معاملات کو بہتر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں فی الحال عبوری سیٹ اپ کی طرف نہیں جانا چاہتیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے جو ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت ہوئی تھی، اس میں بہت بڑا حصہ ایل ڈی اے کے چلانے والے وزیر دیگر سرکاری افسران سے لیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے روات تھانے کا دورہ کر کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسکواڈ کی گاڑی کا معائنہ کیا جس میں 3 ستمبر 2022 کو گجرات میں ایک عوامی جلسے کے بعد واپس اسلام آباد جاتے ہوئے آگ لگ گئی تھی۔میڈیایا رپورٹ کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے صدر ڈویژن کے ایس پی احمد زونیر چیمہ اور ڈی ایس پی کے ہمراہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تھانے کا دورہ کیا، ماہرین نے تباہ شدہ گاڑیوں سے کچھ نمونے اکٹھے کیے حالانکہ اندر سے وہ اپنی اصل حالت میں برقرار ہے، ماہرین کچھ کاغذی کارروائی کے بعد تھانے سے چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…