جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا چھکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق اراکین قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مہمند (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، دوسری جانب ن لیگ کے سابق ایم این اے وہاڑی نسیم مہدی شاہ

اور ان کے بیٹے سلمان مہدی شاہ نے بھی سینیٹر عون عباس بپی کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند نے کہا ہے کہ مہمند میں پی ٹی آئی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،علاقے میں پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی ہے، دن بدن لوگوں کی پارٹی میں شمولیت عمران خان پر اعتماد کا ثبوت ہے، ایجنڈے میں قوم سے 20ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا جس میں سے 19پورے کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں حاجی ملک صوبیدار اور ڈاکٹر اسرار کے حجرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم لیڈر شپ سنیئر ممبران اور منتخب کونسلروں کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ساجد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ضلع مہمند ایک مضبوط قوت بن گئی ہے اور یہ سب کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، دن بدن لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور یہ سب عمران پر اعتماد کا اظہار ہے لیکن کارکنوں کو مزید محنت کی ضرورت ہے،اب عمران خان صرف پی ٹی آئی کا چیئرمین اور قومی لیڈر نہیں بلکہ عالمی لیڈر ہے جو اپنے ملک سے غلامی کا خاتمہ کرنا چا ہتاہے، ہمیں مخصوص وقت مل گیاتھا جس میں ہم نے ضلع مہمند میں کارکنوں کے مشورے سے 20نکاتی ایجنڈہ پیش کیا تھا اور الیکشن کمپین کے وقت قوم سے وعدہ کیا تھا جس ہمارے دور میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ساتھ دیا

اور ضلع مہمند میں سب سے زیادہ فنڈ لانے میں ہم کامیاب ہوگئے اور 20نکاتی ایجنڈے میں 19نکات پر کام کرنے میں کامیاب ہوگئے جس میں پسماندہ علاقوں میں تعلیم صحت پانی کی فراہمی سڑکیں بجلی اور مختلف بنیادی سہولیات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن ایک دوسرے کو برداشت کریں اور اتفاق میں رہے انے والہ دور بھی پی ٹی آئی کا ہے۔قوم کیلئے عمران خان کے ساتھ ہر محاذ پر لڑیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسرار نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ضلع مہمند کے لیڈر شپ اور کارکنوں کو اکٹھا کرنا تھا اور اس وقت عمران سخت مشکلات میں ہے ہم ہر مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔انہوں کہا کہ پی ڈی ایم عمران خان کے خلاف ہر حربہ استعمال کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ہر میدان میں شکست دینگے۔ڈاکٹر اسرار نے کہا کہ مشکل وقت میں عمران کے ساتھ ہرقسم قربانی کیلئے ہمارے کارکن تیار ہیں۔

اور عمران خان کے ایک کال پر ہم ہر مشکل وقت میں انکا ساتھ دینگے۔تقریب میں اسلام آباد کے اہم سینئر رہنماؤں حاجی خان بہادر،حاجی محمد علی،تحصیل صافی، تحصیل حلیمزئی، تحصیل خویزے،تحصیل بائیزئی، تحصیل ترکرئی،تحصیل امبار اور تحصیل پڑانگ غار کے اہم لیڈر شپ اور کارکنوں منتخب کونسلروں اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اخیر میں ضلع مہمند میں زکوا کے چیئرمین مولانا امیراللہ جنیدی نے ملک کی استحکام کیلئے خصوصی دعاء کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…