منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ ق کے کچھ ارکان پنجاب اسمبلی کا چوہدری شجاعت سے رابطوں کا انکشاف

datetime 10  ستمبر‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) مسلم لیگ ق کےکچھ ارکان پنجاب اسمبلی کی چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ رابطوں کی اطلاعات ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی توجہ سیلاب متاثرین کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران

اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ رابطہ کرنے والے مسلم لیگ ق کے ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے، دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ہمارے سمیت ہر جماعت کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروہ عمران خان کے ڈوبنے کے ذمہ دار ہیں،عمران خان کے پاک فوج کے خلاف بیان کی وجہ سے عوام نے ان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، ایسے بیان تو کبھی پاک فوج کے خلاف بھارت نے نہیں دیئے۔عمران خان کا ریاست اور فوج مخالف بیانیہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے ہے، انہیں یہودیوں اور بھارتیوں نے فارن فنڈنگ میں رقم بھیجی، وہ کیوں عمران خان کو فارن فنڈز بھیج رہے ہیں؟،وزیراعلی پنجاب نے سیلاب متاثرین کو جو چیک دیئے وہ کیش نہیں ہوئے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…