بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر بیجنگ میں جاری عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں مردوں کی 200میٹر کی دوڑ جیتنے کی خوشی میں مشہور ایتھلیٹ یوسین بولٹ ایک کیمرہ مین سے ٹکرا گئے۔ جی ہاں جمیکا سے تعلق رکھنے والے 29سالہ یوسین بولٹ نے مقررہ فاصلہ 55.19سیکنڈ میں طے کرکے طلائی تمغہ تو جیت لیا، لیکن اس کے بعد وہ جیت کی خوشی میں اپنا کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے ایک کیمرہ مین سے ٹکرا کر گر پڑے۔