اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

افغان کھلاڑی کے ساتھ واقعہ ،بیٹر آصف علی پر جرمانہ کا خدشہ

datetime 8  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ، دبئی (این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پیش آئے واقعہ پر پاکستان کے بیٹر آصف علی پر جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کے تحت

جرمانے کا خدشہ ہے۔گزشتہ روز میچ کے دوران آصف علی اور افغانستان کے فاسٹ بولر فرید احمد میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔فرید احمد نے آصف علی کو آئوٹ کرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کی اور نازیبا اشارے کیے، جس کے بعد ردعمل کے طور پر آصف علی نے افغان بولر کی جانب بیٹ اٹھایا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان باڈی کنٹیکٹ بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ ریفری نے طلب کر کے سماعت کی اور دونوں کرکٹرز کو جرمانے کے بارے میں آگاہ کیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آخری میچ کل جمعہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جس میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو مکمل آرام کیا اور قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سپر فور کے میچ کے لیے لیگ اسپنر عثمان قادر اور فاسٹ بولر حسن علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کا امکان ہے ،آل رانڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…