پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

موسم کی دس روز کی پیشگوئی ممکن موسمی حالات کو جاننے کیلئے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کی دس روز کی پیشگوئی ممکن
موسمی حالات کو جاننے کیلئے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) موسمی حالات کو جاننے کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے ملک میں تین سو آٹومیٹک ویدر اسٹیشن ، ایک سو نئی آبزرویٹری، پانچ جدید ریڈار جبکہ زراعت کے حوالے مزید ایک سو نئی آبزرویٹری بنائی جائیں گی۔اس سلسلے میں دو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن میں 60 ملین ڈالر کی لاگت سے ہائیڈرومیٹ اور 450ملین روپے مالیت کے ڈی آئی خان ریڈار پراجیکٹس شامل ہیں۔محکمہ موسمیات ان منصوبوں کو مکمل کروائے گا جبکہ یہ دونوں منصوبے تین سال میں مکمل ہونگے۔ ہائیڈرو میٹ پراجیکٹ کے تحت سیالکوٹ، کوئٹہ، گوادر اور چراٹ میں چار ریڈار نصب کیے جائیں گے۔اسی منصوبہ کے تحت ملک بھر میں مزید تین سو آٹو میٹک ویدر اسٹیشن بنیں گے جن سے موسم کی دس روز کی پیشنگوئی ہو سکے گی۔اسکے علاوہ زراعت کے حوالے سے مزید ایک سو نئی آبزرویٹری بھی بنیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…