واشنگٹن(نیوزڈیسک)اسکولوں،سینماگھروں اور گرجا گھروں کے بعد ورجینیا میں صحافیوں پر فائرنگ کے واقعے نے امریکا میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے موجودہ قوانین پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔امریکی ریاست ورجینیا میں لائیو ٹرانسمیشن کے دوران دو صحافیوں پر فائرنگ کے واقعے نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا،امریکا میں اسکولوں،گرجا گھروں ،سینما گھروں کے بعد کھلے عام قتل کے واقعات نے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق موثر قانون سازی کی بحث ایک بار پھر چھیڑ دی ہے۔ایک اندازے کےمطابق امریکا میں ہر سال بتیس ہزار سے زائد افراد فائرنگ کرکے قتل کر دیئے جاتے ہیں ،امریکا میں کوئی بھی امریکی شہری کسی چھان پھٹک اور قانونی عمل سے گزرے بغیر ہی پرائیویٹ ڈیلرز سےہتھیار خرید سکتا ہے،ماہرین کا خیال ہے کہ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ایسے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جہاں طالبعلموں، دماغی طور پر بیمار یا کمزور اور کم عمر بچوں کی مہلک ہتھیاروں تک رسائی کی وجہ سے قتل کے بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں