پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات، عمران خان کے مدمقابل کون؟ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)25 ستمبر کو ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے، کراچی سے تین حلقوں پر الیکشن کمیشن نے امیدوروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے

جانے کے بعد 25 ستمبر کو ان میں سے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن شیڈول ہے جس میں کراچی سے بھی تین حلقے شامل ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن نے این اے 237 ، این اے 239 اور این اے 246 کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی فہرست کے مطابق این اے 237 ملیر سے 11 امیدوار میدان میں ہوں گے، یہاں سے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے مقابلے میں پی پی پی کے عبدالحکیم بلوچ مدمقابل ہوں گے، ان کے علاوہ پی ایس پی کے پی ایس پی کے عامر شیخانی ، ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان اور جے یو آئی کے محمد اسماعیل کے ساتھ 6 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔این اے 239 کورنگی میں 22 امیدوار میدان میں ہیں، یہاں سے عمران خان کا مقابلہ ایم کیو ایم پاکستان کے نیئر رضا سے ہوگا جب کہ یہاں سے پیپلز پارٹی کے سید عمران حیدر، پی ایس پی کے شارق جمال، مہاجر قومی موومنٹ کے خرم مقصود، پاکستان مسلم الائنس کے قیصر اقبال، جے یو آئی کے محمد رمضان اور تحریک لبیک کے محمد یاسین کے علاوہ 14 آزاد امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔راچی سے حلقہ این اے 246 لیاری میں 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں سے عمران خان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے سردار نبیل گبول ہوں گے، اس کے علاوہ پی ایس پی کے راشد حسین بلوچ، ٹی ایل پی کے محمد شرجیل گوپلانی اور جے یو آئی کے مولانا نورالحق بھی میدان میں ہیں جب کہ یہاں سے بھی 6 آزاد امیدوار ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…