جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

غیرمعمولی بارشوں کا الرٹ کتنے مہینے پہلے ہی جاری کردیا تھا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات کا اہم انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ باکو ( این این آئی ٗ آئی این پی )ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان نے کہا ہے کہ تین ماہ پہلے ہی غیرمعمولی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا تھا،بلوچستان سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت کے حوالے سے مئی کے پہلے ہفتے این ڈی ایم اے، وزیراعظم آفس اور ہر پلیٹ فارم کو آگاہی فراہم کردی گئی تھی۔

ایک انٹر ویو میں ڈی جی میٹ نے بتایا کہ ہماری فورکاسٹ تھی کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونگی جب اپریل میں سائوتھ ایشین فورم میٹنگ ہوئی تھی تو ماہرین نے غیرمعمولی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیسکاف رپورٹ پر مئی کے پہلے ہفتے میں ہم نے این ڈی ایم اے اور تمام اداروں کو مطلع کیا جبکہ وزیراعظم آفس کو بھی غیرمعمولی بارشوں کا تین ماہ پہلے ہی بتادیا تھا۔انہوںنے کہا کہ چیف سیکرٹریز، وزرائے اعلی، پی ڈی ایم ایز کو بھی وقت سے پہلے بتا دیا تھا ، حالیہ مون سون سیزن میں سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کا اعلان کردیا۔پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور اب تک 950 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے اور آج برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے امداد کا اعلان کیا ہے تاہم اب ایک اور برادر اسلامی ملک آذربائیجان نے بھی امداد کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…