راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج نے سوات میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ہے، جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے جس کا لینڈ لائن نمبر 0945-825526 ہے۔ دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمراٹ کی پہاڑی چوٹی پر پھنسے لوگوں کو موسم بہتر ہوتے ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔ترجمان کے مطابق کے پی کے میں ایک سو پچاس افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا،اٹک اور ایبٹ آباد میں فوجی جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے موجودہے،متاثرہ علاقوں میں چار میڈیکل کیمپس قائیم کر دیئے گئے،میڈیکل کیمپس میں 715 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں،چار سدہ میں سات، نوشہرہ کی ہر تحصیل میں تین ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے،ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نے کوئٹہ، مسلم باغ، چمن، سوئی، ڈیرہ بگٹی، میں ریلیف کیمپ قائم کر دیئے،سبی، لہڑی، نصیر آباد، بیلا، اوتھل اور جعفرآباد میں بھی ریلیف کیمپس قائم کئے گئے،کوئٹہ، مسلم باغ، سوئی، ڈیرہ بگٹی، سبی، دوبندی، لہڑی، سدوری میں متاثرین کے کیلئے فری میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان، روجھان اور لیہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،آرمی کے جوان سیلاب متاثرین کو خوراک اور دیگر اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،
راجن پور میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،تحصیل جام پور میں نورپور ماجھو والا، موضع خان والا، مری جام پور، دربار سچی بور، بمبلی، بستی نوکخامی اور دیگر علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق سندھ کے علاقے خیرپور
، لاڑکانہ، نوشیرو فیروز، شکار پور، قمبر، شہداد کوٹ، جیکب آباد کے علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،کشمور، بدین، میرپور خاص، سنگھا، مٹیاری، عمر کوٹ، حیدر اباد، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، جام شورو، سجاول، دادو میں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری،بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے گئے،میڈیکل کیمپس میں اب تک ایک ہزار سات سو مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔