جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

مون سون کا چوتھا سپیل: پنجاب بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی

datetime 21  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب میں مون سون کا چوتھا سلسلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت لاہور سمیت کئی اضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل “دنیا نیوز” کے مطابق، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 25 جولائی تک جاری رہنے والی یہ بارشیں پچھلے اسپیل کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوں گی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ علاوہ ازیں، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی اور سرگودھا جیسے علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع، جیسے ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ان کے مطابق، دریائے چناب، جہلم، ستلج اور راوی میں طغیانی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پانی کی مقدار 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ چکی ہے۔اسی طرح تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، جو کسی بھی وقت سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ہوا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…