منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کو ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھارت پر فوقیت حاصل

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی ہتھیار بنانے میں بھارت پر فوقیت حاصل ہے ، پاکستان 20 ایٹمی وار ہیڈ سالانہ بنا رہا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایٹمی وار ہیڈ بنانے میں تیزی کی وجہ بھارت ہے جوکہ خود ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس پلوٹونیئم بھاری مقدار موجود ہے، پاکستان کے پاس اس وقت 120 جبکہ بھارت کے پاس 100 ایٹمی ہتھیار ہیں۔پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے جبکہ بھارت ایٹمی توانائی کو زیادہ تر بجلی بنانے میں استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ پانچ سے دس سالوں میں 350 ایٹمی ہتھیار بنا لے گا جوکہ امریکہ اور روس کے بعد ایٹمی ہتھیاروں کی سب سے زیادہ تعداد ہوگی۔فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹ کے مطابق اس وقت فرانس کے پاس 300 وارہیڈ ہیں جبکہ برطانیہ کے پاس 215 اور چین کے پاس 250 کے قریب وار ہیڈ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…