کراچی(نیوز ڈیسک)حساس اداروں نے گزشتہ روز حراست میں لئے گئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو رینجرز کے حوالے کردیا۔ا حساس اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ابتدائی تفتیش کے بعد سندھ رینجرز کے حوالے کردیا ہے، ڈاکٹرعاصم کو 90 روز کے لیے ربنجرز کے نظربندی مرکز میں رکھنے کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں مشیر پیٹرولیم کے عہدے پر فائز تھے اور انہیں گزشتہ روز حساس اداروں نے سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے حراسست میں لیاتھا ، ان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ، چائنا کٹنگ اور سی این جی اسٹیشنز کو غیر قانونی طور پر لائسنس دینے کے الزامات ہیں۔