بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اور قازقستان تجارت ، توانائی اور عسکری تربیت میں تعاون پر متفق

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آستانہ (نیوز ڈیسک)پاکستان اور قازقستان نے تجارت ، معشیت ، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں وسیع ترتعاون اور فضائی روابطہ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ فوجی افسروں کی تربیت کا معاہدہ بھی کیاگیا ۔ وزیراعظم نواز شریف کی قازق صدر نور سلطان نذر بابوف سے ملاقات اور باضابطہ مذاکرات میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی جانب سے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیاتاکہ وہ باآسانی اپنے ویزے حاصل کرسکیں۔ ایکسپریس رپورٹر عامر الیاس رنا کے مطابق پاکستان اور قازقستان کے درمیان فضائی رابطے کے قیام سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیاگیا ۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ملکوں کو تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہیے ۔ نواز شریف نے کہاکہ پاک چائنہ راہداری منصوبہ قازقستان سمیت وسطی اشیائی ممالک کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران قازقستان کے صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا جن کے تنیجے میں معشیت مستحکم ہوئی ۔ قازقستان پاکستان کو برآمد ات میں اضافہ کرنا اور سکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتا ہے ۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے اور تاریخ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کومزید تقویت دینے کی بہت صلاحیت رکھتے ہیں ۔ فریقین نے اقوام متحدہ ، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) اور اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی )سمیت بین الاقوامی سطح پر اپنا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ نور سلطان نذر بابوف نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کو خطے کا ایک اہم ملک تصور کرتا ہے ج دہشتگردی کیخلاف بہادری کیساتھ جنگ لڑ رہاہے ۔ انہوں نے گوادربند رگاہ کے ذریعے پاکستان کیساتھ تجارت شروع کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیئے ۔ پاکستان نے قازقستان کے کاروباری افراد کیلئے ویزے میں نرمی کر رکھی ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ قازقستان بھی پاکستانی کاروباری افراد کیلئے ویزہ سہولیات فراہم کرنے پر غور کریگا۔ امید ہے کہ قازقستان کی حکومت اپنی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کو آسان رسائی میں بھی سہولت دے گی ۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے قازقستان سمیت دیگر علاقائی ممالک کیلئے سود مند راستہ میسر آئیگا۔ آئی این پی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ قازقستان کو اقتصادی راہداری سے قازقستان سمیت دیگر علاقائی ممالک کیلئے سود مند راستہ میسر آئیگا۔ آئی این پی کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ قازقستان کو اقتصادی راہداری منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی ہے اس دوران پاکستانی وفد میں ٹیکسٹائل ملزم مالکان کی تنظیم اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز نے کہا کہ قازقستان میں رٹ ی کسٹائل کا شعبہ مسائل کا شکار ہے پاکستان اس شعبے میں قازقستان کی معاونت کرسکتاہے جبکہ 2017 میں پاکستان میں منعقد ہونیوالی ورلڈ ایکسپو میں شرکت کرکے تعاون بڑھانے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔ وزیراعظم قازقستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…