راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیرستان کی وادی شوال روانہ ہوگئے ،آرمی چیف زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد آپریشن ضرب عضب کی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا جائرہ لیں۔آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کریں گے۔