جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

سندھ حکومت اور چائنا کمپنی کا کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ منصوبے کے ییلو لائن پر تعمیراتی کام رواں سال کے آخر تک شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت اور چائنا کی کمپنی چائنا نیشنل الیکٹرونک امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی یو ای سی) اپنے جوائنٹ وینچر کے تحت 15ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ(بی آر ٹی)منصوبے کے سب سے اہم ترین حصے ییلولائین پر تعمیری کام اس سال کے آخر تک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کی معلومات بدھ کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں چائنا کی کمپنی چائنا نیشنل الیکٹرونک امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی یو ای سی) کے چیئرمین زنگ سونگ وانگ کی اپنے دو رکنی وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے دوران معلوم ہوئی۔ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر برائے خزانہ و انرجی ، پی این ڈی اور آبپاشی سید مراد علی شاہ، وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز حسین جکھرانی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر عمر رحمان ملک بھی موجود تھے۔26کلو میٹر لمبے فاصلے کے بی آر ٹی ییلو لائین کے اس پروجیکٹ پرعمل درآمدکرنے والے ورکنگ پارٹنر نے ملاقات کے دوران اس بات کی خاطری کرائی کہ اگلے ہفتے کے دوران کنسیکشن ایگریمنٹ پر دستخط کئے جائیں گے،جبکہ چار ماہ کے اندر فنانشل کلوز حاصل کرکے سال کے آخر تک تعمیری کام شروع کیا جائے گا، جوکہ 18ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی دو کروڑ کی آبادی کے حساب سے بہت بڑا شہر ہے، جہاں عام لوگ اور باالخصوص ورکنگ کلاس کو ٹرانسپورٹ کی مختلف دشواریوں کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے اور بی آر ٹی بس سروس کے تحت اعلیٰ کوالٹی تیز ترین اور پائیدار ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کی خواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بی آر ٹی منصوبے کے دوسرے حصے اورینج لائین پر اپنے وسائل سے عملدرآمدکر رہی ہے،جس کا کام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس لائیٹ ٹرین سمیت دیگر منصوبے بھی موجود ہیں،جس کیلئے ہم چائنا جیسے دوست ملک سے اچھی ساکھ والی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم اس منصوبے میں بہت گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے بے پناہ مواقعے موجود ہیں، جس کیلئے ہم سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ون ونڈو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اس موقعے پر سینئر صوبائی وزیر برائے خزانہ مراد علی شاہ نے چائنیز کمپنی کوییلو لائین پر فنانشل کلوز سے پہلے کام شروع کرنے کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی تاکہ یہ منصوبہ طے شدہ وقت سے پہلے پہلے مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبا عوامی مفاد کیلئے سب سے اہم منصوبا ہے،انہوں نے کہا کہ چائنا ہمارا دوست ملک ہے، اس لئے ہم دیگر منصوبوں کیلئے بھی چائنیز سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کمپنی کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے وہ پرامید ہیں کہ ییلو لائین پر وقت سے پہلے کام مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر عمر رحمان ملک نے دعویٰ کیا کہ زیادہ مفاصلے کے باوجود ییلو لائین پروجیکٹ لاہور کے میٹرو بس سروس کی مقابلے میں تین گنا کم خرچے میں مکمل کیا جائے۔اس موقعے پر سی یو ای سی کے چیئرمین زنگ سونگ وانگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو خاطری کرائی کہ انکی کمپنی کے پاس اہلیت اور مہارت و تجربہ موجود ہے اور وہ پرامید ہیں کہ 18ماہ کے اندر اس منصوبے پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کوتعمیراتی کام شروع کرنے والی بات کا جواب دیتے ہوئے کمپنی چیئرمین نے کہا کہ وہ طے شدہ وقت سے پہلے کام شروع کر سکتے ہیں،لیکن معاہدے پر بینک کے دستخط کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ان بینک سے معاہدہ ہوجائے وہ وقت سے پہلے کام شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے سندھ صوبے میں دیگر منصوبوں پر کام کرنے میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…