جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

جعلی پاکستانی شناختی کارڈ،مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے گذشتہ تین سالوں میں پاکستانی ڈیکلیئر کئے گئے غیرملکیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور کراچی میں جاری حالیہ آپریشن کے دوران اہم کردار کو سراہتے ہوئے آئی بی کو جدید خطوط پر استوار کرنے،اس کے شہیدوں کو بھی پنجاب پولیس کی مراعات دیتے اور جدید آلات فراہم کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ کمیٹی کو بتایاگیا ہے کہ نادرا نے اب تک غیر ملکیوں کے 17 ہزار 481 شناختی کارڈ جبکہ دو لاکھ 36ہزار مشکوک شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں اور نادرا حکام نے غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراءمیں اپنے ملازمین کے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ ان نادرا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔سینٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر کامل علی آغا، نجمہ حمید، کلثوم پروین کے علاوہ نادرا اور آئی بی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ نادرا نے اب تک غیر ملکیوں کے 17 ہزار 481 شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں۔ نادرا کے حکام نے غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈز کے اجراءمیں اپنے ملازمین کے ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ اس کھیل میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ نادرا نے 2 لاکھ 36 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بھی بلاک کئے ہیں۔ انٹیلی جنس بیورو کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے نادرا کو ایک رپورٹ بھجوائی ہے جس میں افغان شہریوں کو 28 سو شناختی کارڈز کے اجراءکے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے لیکن نادرا نے اس رپورٹ پر ابھی تک کارروائی نہیں کی۔ انٹیلی جنس بیورو کے حکام نے بتایا کہ آئی بی اوسطاً سالانہ 4 ہزار شناختی کارڈز کی تصدیق کرتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کا مستند ڈیٹا بینک قائم ہونا چاہئے اور افغان پناہ گزینوں کو ان کی وطن واپسی تک کیمپوں میں رکھا جانا چاہئے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ بہت سے غیر ملکیوں کو حساس مقامات اور سرحدی علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن سے پاکستانی شناختی کارڈز برآمد کئے گئے ہیں۔انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں پر نگاہ رکھنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نادرا جعلی شناختی کارڈز کے اجراءکے ذریعے ایسے عناصر کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے نادرا کو ہدایت کی کہ وہ 28 سو شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے آئی بی کی رپورٹ پر ایک ہفتے میں اپنا جواب دیں۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے نادرا اور انٹیلی جنس بیورو اور دیگر اداروں کے مابین بہتر رابطہ کیلئے مشترکہ تصدیق کمیٹی کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور کراچی میں جاری حالیہ آپریشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی بی کو گلگت بلتستان میں بھی فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کی مراعات میں اضافہ کیا جائے اور اس کے شہداءکو پنجاب پولیس کے شہداءکے برابر معاوضے دیئے جائیں۔ انٹیلی جنس بیورو کو جدید آلات فراہم کئے جائیں اور دیگر ضروریات بھی پوری کی جائیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ تین سال کا ریکارڈ پیش کریں اور بتائیں کہ کتنے غیرملکیوں کو پاکستانی ڈکلیئر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کراچی آپریشن میں آئی بی کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی بی نے کراچی کے علاوہ وزیرستان، خیبر پختونخوا اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی دہشت گردی کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…