ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواب اکبر خان بگٹی کی نویں برسی, بلوچستان میں جزوی طورپر پہیہ جام ہڑتال

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( نیوزڈیسک ) بلوچستان کے سابق گورنر نواب اکبر خان بگٹی نویں برسی بدھ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ جمہوری وطن پارٹی نے اس حوالے سے صوبے بھر میں شٹرڈاو¿ن ہڑتال اور پہیہ جام کی کال دی تھی جس کی پاکستان مسلم لیگ ن عوامی نیشنل پارٹی ، جمعیت علماءاسلام نے حمایت کا اعلان کیا تھا کوئٹہ شہر میں قندھاری بازار لیاقت بازار پرنس روڈ جناح روڈ ، اوردیگر بڑے بڑے تجارتی مراکز اور مارکیٹں جزوی طورپر بند رہی تاہم ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی اور کسی بھی علاقے سے کسی ناخشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اندرون بلوچستان ملنے والی اطلاع کےمطابق مستونگ قلات ، خضدار، حب تربت ، پسنی ،جیونی ، تفتان ،نوشکی اور دیگر اضلاع میںہڑتال رہی جبکہ 27اگست کو بگٹی ہاوس کوئٹہ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی کا قیام پاکستان سے ہی ملکی سیاست میں اہم کردار رہا۔سابقہ وزیراعظم فیروز خان نون کی کابینہ کا حصہ رہے جنرل ایوب خان کے دور میں کچھ عرصہ اسیری بھی کاٹی اکبر بگٹی بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلی بھی رہے اور قومی سیاست میں بھی ان کا اہم کرداررہادسمبر دو ہزار پانچ میں جب سابق صدر پرویزمشرف سے اختلافات ہوئے تو وہ ڈیرہ بگٹی چھوڑ کر پہاڑوں پر چلے گئے 26 اگست 2006 کو کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے قریب پہاڑی علاقے تراتانی میں ایک کارروائی میں جاں بحق ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قتل کا مقدمہ سابق صدرپرویز مشرف،سابقہ وزیر اعظم شوکت عزیزسابقہ وزیر داخلہ آفتاب شیرپاو¿ ، سابقہ صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی اور اور دیگر کے خلاف درج کیا گیا جوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں چل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…