بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کان کے امراض قبل از وقت دریافت کرنا ممکن ہوگیا

datetime 18  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے کان کے امراض قبل از وقت دریافت کرنے کے لیے بلیو ٹوتھ ایئر بڈز تیار کرلیے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلیو ٹوتھ ایئر بڈز کو ایئرہیلتھ سسٹمز کا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایئر بڈز کو جب کان

سے لگایا جاتا ہے تو ان سے ہلکی سی آواز خارج ہوتی ہے جو کان کے اندر سفر کرتی ہوئی ایئرڈرم تک پہنچتی ہے جس سے اندرونی تھرتھراہٹ اور آواز کے سفر سے کان کی اندرونی ساخت کا ڈیٹا حاصل کیا جاتا ہے۔اس ڈیٹا کو اسمارٹ فون کے ذریعے ڈیپ لرننگ نامی آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل کیا جاتا ہے۔مصنوعی ذہانت سے تمام ڈیٹا کا جائزہ لے کر کان کے امراض سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق کان میں تین عام اقسام کے مختلف امراض بار بار رونما ہوتے ہیں۔پہلا کان کے میل کی وجہ سے بندش، دوسرا ایئرڈرم کا پردہ پھٹ جانا اور تیسرا اوٹوٹِس میڈیا نامی عام انفیکشن شامل ہے جو کان کی اندرونی جیومیٹری کو تبدیل کردیتے ہیں اور آواز کا سفر اسے 82 فیصد درستی سے پکڑ لیتا ہے۔تحقیق کے دوران مذکورہ ایئر بڈز کو 92 افراد پر آزمایا گیا۔ اس دوران 27 افراد تندرست قرار پائے، 22 افراد کے ایئرڈرم متاثر تھے، 18 افراد کان کے میل کی بندش سے متاثر تھے اور کل 25 مریض اوٹوٹس میڈیا کے شکار تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…