جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں تعاون پر مبنی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، چینی نائب وزیراعظم

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے نائب وزیراعظم ڑانگ ہاﺅلی نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی کا اظہارکیا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز بیجنگ کے گریٹ ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال ، چین میں پاکستان کے سفیر مسعودخالد، وزیراعظم کے خصوصی نمائندے ظفر محمود، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان بھی ا س موقع پر موجود تھے۔ اعلیٰ سطح کی اس کمیٹی کو تشکیل دینے کی تجویز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔ چین کے نائب وزیراعظم ڑانگ ہاﺅلی نے شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستان میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا اور مجوزہ کمیٹی میں چین کے مختلف مالیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام شامل ہوں گے۔ دنیا کے کئی ممالک میں چینی تعاون سے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ چین کے کثیر الجہت تعاون کی دوسری مثال موجود نہیں۔چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت چین پاکستا ن میں توانائی، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر ، صحت اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کررہا ہے۔ پاک چین اقتصادی شاہراہ کی تکمیل سے صرف چین سے ہی نہیں بلکہ دنیا کے 60دوسرے ملکوں سے بھی پاکستان کا اقتصادی ، تجارتی اور معاشی رابطہ ممکن ہو سکے گا-ڑانگ ہاﺅلی نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت پاکستان کے عوام کے لئے بہت اچھے کام کرر ہی ہے اور ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ چینی نائب وزیراعظم نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہبازشریف جیسا انتھک اور محنتی لیڈر میسر ہے۔ انہوںنے پنجاب میں چینی تعاون پر مبنی منصوبوں پر پیشرفت کو سراہا۔ شہبازشریف نے چینی نائب وزیراعظم ڑانگ ہاﺅلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چینی قیادت نے تاریخی اقتصادی پیکیج کے ذریعے پاکستان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے،پاکستان کی قیادت او رعوام اس پر پورا اتریں گے۔ ہم چین کے تعاون پر مبنی منصوبوں کو دن رات محنت کر کے مکمل کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے پاک چین دوستی کو نئی رفعتوں سے آشنا کیا ہے- چینی نائب وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملاقات کا طے شدہ دورانیہ آدھا گھنٹہ تھا لیکن یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ شہبازشریف نے گزشتہ روز بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے صدر لی روگو سے ملاقات کی،جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی سرمایہ کار کمپنیوںکیلئے وسائل کی جلد فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دی جائے گی-چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں کے معیار،شفافیت اور تیزرفتاری سے تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ساہیوال میں چین کے تعاون سے لگنے والے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر تیزی سے عملدر ا?مد کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور میں منصوبوں پر پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ صدر ایگز م بینک صدر لی روگو نے شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی منصوبوں کیلئے ہنگامی طورپر وسائل فراہم ئے جارہے ہیں۔ صدر ایگزم بینک نے وزیراعلیٰ کویقین دلایا کہ جلد سے جلد وسائل کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ چین کا خصوصی ترقیاتی پیکیج وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روز بیجنگ میں چین کے صوبے شین ڈونگ کے نائب گورنرڑاہ زنگ نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور شین ڈونگ کو پنجاب کے ساتھ جڑواں صوبہ قرار دینے کی پیشکش کی۔ شہبازشریف نے شین ڈونگ صوبے کے نائب گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شین ڈونگ کو پنجاب کے ساتھ جڑواں صوبہ بنانا ہمارے لئے اعزاز ہے اورشین ڈونگ جیسے ترقی یافتہ صوبے سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں شہبازشریف نے مردار حرام جانوروں کا گوشت فروخت ہونے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مردار اور حرام جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مردار یا حرام گوشت کی فروخت کا قبیح دھندا ہر صورت بند کرایا جائے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…