منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

کامن ویلتھ گیمز سے سری لنکن دستے کے 10 ارکان لاپتا

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (این این آئی)معاشی بحران کے شکار سری لنکا کے کامن ویلتھ گیمز کے دستے کے 10 ارکان برطانیہ میں قیام کی مبینہ کوشش میں برمنگھم سے لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے شعبہ کھیل کے اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی

شرط پر بتایا کہ کھیل کی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد سری لنکا کے 9 ایتھلیٹس اور ایک منیجر غائب ہوگئے ہیں۔ان میں سے تین ایتھلیٹس جوڈوکا چمیلا دلانی، ان کے منیجر اسیلا ڈی سلوا اور پہلوان شانتھ چتھورنگا گزشتہ ہفتے لاپتا ہوگئے تھے، جس پر سری لنکن حکام نے پولیس کو شکایت کردی تھی تاہم اس کے بعد مزید 7 کھلاڑی لاپتا ہوگئے ہیں جن کی اعلیٰ افسر نے شناخت نہیں بتائی۔افسر نے کہا کہ ہمیں شک ہے کہ ممکنہ طور پر ملازمت کے حصول کے لیے کھلاڑی برطانیہ میں قیام کرنا چاہتے ہیں۔160 ارکان پر مشتمل سری لنکا کے دستے کی انتظامیہ کے پاس تمام اراکین کے پاسپورٹ موجود ہیں تاکہ ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے، لیکن یہ عمل بھی کچھ ارکان کو روکنے میں ناکام رہا۔سری لنکا کے عہدیدار نے بتایا کہ برطانوی پولیس نے لاپتا ہونے والے پہلے تینوں ارکان کو ڈھونڈ نکالا تھا مگر چونکہ انہوں نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی اور ان کے پاس چھ ماہ کا ویزا ہے اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں پولیس نے ہمیں وہ پاسپورٹ واپس کرنے پر مجبور کیا جو ہم نے انحراف کے خلاف رکاوٹ کے طور پر اپنے پاس رکھے ہوئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ہمیں ان کے ٹھکانوں کے بارے میں اطلاع نہیں دی۔

ماضی میں بھی سری لنکا کے کھلاڑی بین الاقوامی کھیلوں سے لاپتا ہوچکے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے ریسلنگ منیجر اوسلو میں ورلڈ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کے دوران اپنی ٹیم کو چھوڑ کر لاپتا ہوگئے تھے۔جنوبی کوریا میں 2014 کے ایشین گیمز کے دوران سری لنکا کے دو ایتھلیٹس وہاں سے لاپتا ہوئے اور پھر واپس نہیں گئے۔2004 میں جب سری لنکا کے پاس قومی ہینڈ بال ٹیم بھی نہیں تھی تو ایک 23 رکنی گروہ نے ملک کی نمائندگی کا بہانہ بنا کر جرمنی میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور پھر وہاں سے لاپتا ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…