اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ ،ایف آئی اے نے اسد قیصر کو طلب کر لیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر

کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں لہذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے 6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے 6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آمنہ بیگ اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ہوں گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا تھا جن میں محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد انکوائری میں شامل ہوئے۔ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے ایف آئی اے کو ابتدائی بیانات قلمبند کرادیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…