بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

لاہوراورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کا ٹھیکہ کس کودیدیاگیا،جان کرپاکستانی حیرت زدہ

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کمپنیوں حبیب کنسٹرکشن سروسز اور مقبول اینڈ کولسن نے غیر ملکی کمپنیوں کے مقابلے میں حیرت انگیز طورپرانتہائی کم بولی دے کر اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کا ٹھیکہ حاصل کر لیا ،غیرملکی کمپنیوں نورینکو اور چائنہ ریل نے پیکج Iاور IIکےلئے مجموعی طور پر 100ارب روپے کی بولی دی جبکہ پاکستانی کمپنیاں دونوں پیکج 40ارب روپے میں مکمل کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے لاہور میں بنائے جانےوالے اورنج لائن میٹرو منصوبے کی کامیاب بولی دینے والی کنسٹرکشن کمپنیوں کو باضابطہ لیٹر ارسال کر دئیے ہیں۔ حبیب کنسٹرکشن سروسز کو پیکج Iکا تعمیراتی منصوبہ ایوارڈ کیا گیا ہے جس کے تحت اسے ڈیرہ گجرتا چوبرجی 13.5کلو میٹر تعمیر کا منصوبہ دیا گیا جس کے لئے حبیب کنسٹرکشن نے 21.4ارب کی بولی دی جبکہ تعمیراتی تخمینہ 23ارب روپے لگایا گیا تھا ۔ پیکج ون میں 1.7کلو میٹر انڈر گراﺅنڈ تعمیر بھی شامل ہے جبکہ پیکج IIمیں چوبرجی تا علی ٹاﺅن رائے ونڈ تعمیر کا منصوبہ ہے جو مقبول اینڈولسن نے 18.4ارب کی بولی دے کر حاصل کیا جبکہ اس کیلئے تخمینہ 20ارب روپے لگایا گیا تھا۔ 13.5کلو میٹر کے پیکج IIمیں ایلو یویٹڈ برج بھی شامل ہیں۔ نیسپاک نے منصوبے کا ڈیزائن تیار کرکے ایل ڈی اے کو بھجوا دیا ہے جبکہ ایل ڈی نے کم بولی دینے والی کمپنیوں کو لیٹر بھی ارسال کر دئیے ہیں اور آئندہ چند روز میں قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد منصوبے پر باضابطہ کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…