جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ،رینجرز کا آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور آفاق احمد کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رینجرز نے مہاجرقومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر مسلسل 6 گھنٹے تفتیش کی، ذرائع کے مطابق رینجرز نے آفاق احمد کو پابند کیا ہے کہ وہ شہر چھوڑنے سے پہلے حکام کو مطلع کریں۔رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد سے جرائم کےمتعلق چھ گھنٹے تک مختلف سوالات کئے، رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔رینجرز نے آفاق احمد سے تفتیش کے دوران ہدایت کی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی سرگرمیاں کر رہے ہیں اسکو بند کردیں اور اگر وہ اور انکا کوئی کارکن اس میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب سے مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان نے آفاق احمد کے گھرپر چھاپے اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین آفاق احمد کے گھر پر چھاپے کی خبریں شرانگیز ی اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔افواہیں پھیلانے والے عناصر اور ان کے عزائم سے بخوبی آگا ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…