بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے عمران خا ن کوجواب دے دیا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہاہے کہ تحریک انصاف کوسمجھ نہیں آرہی کہ اب کون سی چال چلے ۔مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی دانیال عزیزاورطارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔دانیال عزیزنے کہاکہ عمران خان کے پاس صرف کرکٹ کاتجربہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پرالزامات لگانے پرعمران خان کوشرم آنی چاہیے۔اس موقع پرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ارکان کوہٹانے کاطریقہ آئین میں موجود ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جارحانہ پریس کانفرنس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے جوابی وار کئے ہیں۔ دانیال عزیز کہتے ہیں کہ عمران خان کو نئی سیاسی چال سمجھ نہ آئی تو الیکشن کمیشن ارکان سے استعفے مانگ لئے۔ ان ارکان کو ہٹانے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں اور دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا۔ تحریک انصاف پارلیمانی سیاست میں ناکام ہو چکی ہے۔ خان صاحب شرم اور استعفوں کا رجسٹر اب الماری میں رکھ دیں۔ دانیال عزیز نے عمران خان کو جوابی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے فنڈز سٹے میں لگا دیئے ہیں۔ عمران خان دو ہفتوں میں اس معاملے پر جواب دیں ورنہ وہ سونامی کو بھول جائیں گے۔ لیگی رہنماء طارق فضل چودھری نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والی تحریک انصاف کے اپنے 6 ارکان سٹے لے کر قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔ عمران خان کو روز سمجھانا پڑتا ہے کہ قوم کا مستقبل سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہے



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…