ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 122کا فیصلہ ، رانا ثناءاللہ عدلیہ او رعمران خان پر برس پڑے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 122کا فیصلہ آزاد عدلیہ کی روشن روایات پر ایک بدنما داغ ہے ، پہلے ہی کہا تھا جسٹس (ر) کاظم علی ملک سے انصاف نہیں مل سکتا ، عمران خان کو ہر ایک کا استعفیٰ درکار ہوتا ہے انہوں نے اپنے گھر کی عدالت میں ہی مجھے مجرم ثابت کر رکھاہے ، خیبر پختونخواہ کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی اور بد انتظامی کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،کرنل (ر)شجاع خانزادہ شہید پر دہشتگردانہ کاروائی کے ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کو شش جا ری ہے ،ان کی شہادت کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر امیدوار لانے کیلئے فی الحال کوئی نام زیر غور نہیں ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی پر حملے کی واضح دھمکیا ں موصول ہوئی ہیں جس کی بنا پر آئندہ ہونیوالے تمام اجلاسوں میں فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا،پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمے کی کو ششوں میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (بدھ )26اگست سے لے کر دو ہفتے تک جا ری رہے گا جس میں 51 قراردادیںاور 20کے قریب بل قانون سازی کیلئے پیش کیے جائیں گے جس میں لو کل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کا بل بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی پر حملے کی واضح دھمکیا ں موصول ہوئی ہیں جس کی بنا پر آئندہ ہونیوالے تمام اجلاسوں میں فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا جبکہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خاتمے کی کو ششوں میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہمیں جس کسی ہوسٹل ، کالج یا یونیورسٹی میں اطلاع ملے گی تو ہم وہا ں فوراً آپریشن کریں گے۔ ہم نے پنجاب میں 13,787مدارس کی جیوٹیکنگ مکمل کرلی ہے ۔ 532مدارس کا سرچ آپریشن کیا ہے جن میں کسی قسم کی مسلح تربیت نہیں دی جا رہی ۔ البتہ اب تک پو رے پنجاب میںصرف 20مدارس ایسے ہیں کہ جنکے طلباءیا اساتذہ دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ شہید پر کی جانیوالی دہشتگردانہ کاروائی پر تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے ، ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے بھرپور کو شش جا ری ہے ۔اس کمیٹی کی جو بھی سفارشات ہونگی ان پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ لیکن کر نل (ر) شجا ع خانزادہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری ڈی پی او کی تھی آر پی او کی نہیں تھی ۔تاہم شجا ع خانزادہ کی سکیورٹی اتنی ہی تھی جتنی کہ ہونی چاہیے تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں روایتاً وزارت داخلہ کا چارج وزیر اعلیٰ کے پاس ہی ہوتا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہے ۔عمران خان کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی شفافیت پر اعتراضات کے سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کو ہر بات پر اعتراض ہوتا ہے ، ان کو ہر ایک کا استعفیٰ درکار ہوتا ہے۔ حالانکہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی اور بد انتظامی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔وہا ں سیاسی دباﺅ پر ایک صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کانام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے کہ انہوں نے آن ڈیوٹی صوبائی وزیر کو ہتھ کڑی لگوائی ۔کم ازکم دودن کیلئے تو عہدے سے استعفیٰ دلوا دیتے ۔ان کے ہا ں دھاندلی کرنیوالوں کو عزت دی گئی ، انہیں شرم آنی چاہیے ۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فیزز میں ہونگے اور صرف دو بیلٹ پیپرز دئیے جائیں گے ۔ اس لیے یہاں ایسی صورتحال کا احتمال نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 122کے فیصلے پر اعتراض کرنے کا جواز بہت زیادہ ہے کیونکہ قانون ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیتا ہے ۔یہ فیصلہ انتہائی متعصبانہ اور غیر موثر ہے ،ٹربیونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تعصب اسٹیبلشڈ ہے ، انہیں اعلیٰ عدلیہ کی روایات کے مطابق یہ کیس سننا ہی نہیں چاہیے تھا۔کیونکہ وہ حکومت پنجاب میں اکتوبر 2009سے فروری 2011تک ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور اس دوران بھی ان کے ہما ری جماعت سے تعلقات انتہائی پیچیدہ رہے ہیں ۔ ان کے خلاف اسمبلی میں موشن بھی موو کی گئی ۔ یہا ں پنجاب اسمبلی کے ایک کمرے میں بات اس حد تک پہنچ گئی کہ سکیورٹی عملے نے بیچ بچاﺅ کروایا اور یہا ں جو زبان استعمال ہوئی وہ میں بیان نہیں کرسکتا کیونکہ اب ان کے نام کے ساتھ جج کا لفظ لگتا ہے ۔کاظم ملک کو اس بات کا بھی رنج ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ان کے بیٹے کو انتخابات میں ٹکٹ نہیں دی تھی ۔میں نے ایا ذ صادق کے بیٹے کو پہلے ہی کہا تھا کہ ایاز صادق کا کیس چاہے قرآن و حدیث پر مبنی ہواکاظم علی ملک سے اس کو انصاف نہیں مل سکتااور وہی ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار ایاذ صادق کی نشست پر پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوئی اور آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…