اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ضلعی انتظایہ نے پی ٹی آئی مظاہرے کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگائے ہیں۔اسلام آباد پولیس
کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈزون میں تعینات ہوگی۔پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر(آج) سہ پہر 3بجے نادرہ چوک اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس کی قیادت اسد عمر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اکٹھے ہوکر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پارٹی قیادت نے کہاکہ یہ پرامن احتجاج ہوگا، فورسز سے ٹکراؤ یا کسی توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتے۔ا وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ رپورٹس ملی ہیں، عمران خان اور فواد چوہدری کا بیان بھی آیا، رپورٹس کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کے سامنے بے نظمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا ہے۔