بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی عوام نے سعودی عرب کو بہترین مددگار قرار دیدیا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) علم و امن فاﺅنڈیشن نے الحریہ نیوز انٹر نیشنل کے تعاون سے چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام سے پاکستان،سعودی عرب اور ایران تعلقات کے بارے میں سروے میں پوچھا ہے کہ کیا ہمیشہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کی زیادہ امداد کی یاایران نے ؟؟ جس کے جواب میں 80 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب7فیصد نے کہا ایران اور 13فیصد نے کہا کہ معلوم نہیں۔ دوسرے سوال کیا جنگوں کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا یا ایران نے ؟؟ کے جواب میں 85فیصد نے سعودی عرب ،3فیصد نے ایران جبکہ 12فیصد نے کہا کہ معلوم نہیں۔تیسرے سوال مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب نے پاکستان کے مو¿قف کی تائید کی یا ایران نے؟؟70فیصد نے کہا سعودی عرب 25فیصد نے ایران اور5فیصد نے کہا معلوم نہیں۔چوتھے سوال پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے سعودی عرب نے زیادہ تعاون کیا یا ایران نے ؟؟ اس کے جواب میں 80فیصد نے کہا سعودی عرب ،10فیصد نے کہا ایران،5فیصد نے لیبیاجبکہ 5فیصد نے کہا معلوم نہیں۔پانچویں سوال پاکستان کو معاشی اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کیلئے سعودی عرب نے زیادہ تعاون کیا یا ایران نے ؟؟65فیصدکا جواب تھا سعودی عرب ،25فیصد نے کہا ایران اور10فیصد نے کہا معلوم نہیں۔چھٹے سوال پاکستان کی سیاست میں سعودی عرب اور ایران میں کس کی مداخلت زیادہ ہے ؟؟20فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ،30فیصد نے کہا ایران جبکہ40فیصد امریکہ اور یورپ ،10فیصد کا جواب تھامعلوم نہیں۔ساتویں سوال پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد میں سعودی عرب اور ایران کتنا کردار اداکرتے ہیں؟؟25فیصد نے کہا سعودی عرب ،50فیصد نے ایران ،15فیصد کا کہنا تھا کہ امریکہ،10فیصد نے کہا معلوم نہیں۔آٹھویں سوال پاکستان کی مذہبی تنظیموں کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر سعودی اور ایران کتنی مدد کرتے ہیں 15فیصد کا کہنا تھا کہ اہلحدیث اور دیوبندی مکتبہ فکر،60فیصد نے کہا اہل تشیع ،بریلوی،دیوبندی ،18فیصد کا جواب تھا کہ عرب ممالک اہلحدیث ،دیوبندی جبکہ7فیصد کو معلوم نہیں۔نویں سوال شام ،عراق،یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور ایران کے مو¿قف کی پاکستان میں تائیدکتنی ہے؟؟60فیصد نے کہا سعودی عرب ،25فیصد نے کہا ایران 7فیصد نے کہا دونوں کے ساتھ نہیں جبکہ8فیصد نے کہا معلوم نہیں۔دسویں سوال کیا پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے اپنی افواج کو بھیجنا چاہئے؟؟45فیصد نے کہا ہاں،30فیصد نے کہا نہیں ،15فیصد نے کہا اگر مقدس مقامات کو خطرہ ہوتو ہماری فوج جانی چاہئے،10فیصد نے کہا فوجی قیادت کو فیصلہ کرنا چاہئے۔گیارہ نمبر سوال کیا یمن کے مسئلہ پر پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیسلہ درست تھا؟؟45فیصد نے کہا نہیں،35فیصد نے کہا ہاں،17فیصد نے کہا کہ مشروط فوج کو بھیجنا چاہئے تھا جبکہ 3فیصد نے کہا معلوم نہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…