لاہور(آن لائن)ملک کے بڑے شہر دےہی علاقوں کی قےمت پر بجلی حاصل کررہے ہےں اور ےہ علاقے 16 گھنٹوں سے بھی زائد لوڈشےڈنگ کو برداشت کررہے ہےں اےسے مےں طلب اور رسد کا فرق بھی 7100 مےگاواٹ تک پہنچ گےا ہے سےاسی اور سماجی وجوہات کی وجہ سے بڑے شہروں کو لوڈشےڈنگ سے نجات دلانے کی ےہ کوشش قرار دی جارہی ہے ۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق21000 مےگا واٹ کی طلب کے برعکس پےر کے روز مجموعی بجلی کی پےداوار 12900 مےگا واٹ رےکارڈ کی گئی جو 7100 مےگاواٹ کے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔پاکستان الےکٹر ک پاور کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق اس اوسط فرق کو قومی سطح پر 12 گھنٹے کی لوڈشےڈنگ مےںبدل دےنا چاہیے۔مےڈےا رپورٹس مےں پاکستان الےکٹرک پاور کمپنی پےپکو کے اےک عہدےدار کے حوالے سے کہا گےا ہے کےونکہ حکومت کمپنی کو حکم دے چکی ہے کہ و ہ لاہور جےسے شہروں مےں لوڈشےڈنگ کو سات گھنٹوں تک محدود کردےںاس لئے قدرتی طور پر لوڈ دےہی علاقوں مےں ٹرانسفر کردےا جاتا ہے۔درےں اثنا ءنشنل ٹرانسمےشن اےنڈ ڈسپےچ کمپنی کے اےک عہدےدار کا کہنا ہے کہ صورت حا ل انتہائی گھمبےر ہے کےونکہ سار ا گدو کمپلےکس آف لائن ہوچکا ہے اس طر ح ندی پور اور پاکجن بھی گزشتہ کئی ماہ سے آف لائن ہے۔