اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ضمانت منسوخ ہونے پر تین خطرناک ملزمان عدالت سے فرار، پولیس منہ دیکھتی رہ گئی

datetime 25  اگست‬‮  2015 |

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں ضمانت منسوخ ہونے تین ملزمان عدالت  سے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے ، پولیس منہ دیکھتی رہ گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق ڈکیتی ،اغوا اور چوری کی متعدد واردتوں میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں سماعت کیلئے پیش ہوئی جہاں آج کی کاروائی میں عدالت نے منسوخی کا فیصلہ دیتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ، اسی اثنا ءمیں ملزمان باہر نکل کر دوستوں کے درمیان ’مبارک ہو مبارک ہو ضمانت ہوگئی ‘ کہہ کر پولیس اور سیکیورٹی عملہ کو چکمہ دے کر عدالت سے ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس اپنی غفلت کے باعث انہیں پکڑنے میں ناکام رہی ، خیال رہے کہ عدالت میں سخت سیکورٹی موجود ہوتی ہے جہاں اندر باہر آنے جانے والوں کو مکمل تصدیق کے بعد اجازت دی جاتی ہے اور اس طرح ملزم کا فرار ہونا بہت مشکل ہوتا ہے ، واقعہ کے بعد عدالت نے سی سی پی اور اے ایس پی کو فوراً ان کے خلاف فرار کا مقدمہ قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کاروائی کی ہدایت کردی ہے، پولیس کی طرف سے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ، ذرائع کے مطابق ملزمان کا کیس بھکر سے ہے جہاں وہ ڈکیتی ، اغوا سمیت چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…