بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ،متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں اتوارکو بھی جاری رہیں ، متاثرہ علاقوں سے متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت انہیں طبی امداد اور خوراک فراہم کی گئی، متاثرہ زمینی رابطے بھی بحال کر نے پر کام مزید تیز کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کو سیلاب کی تباہ کاری سے نمٹنے کیلئے

پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، ملک کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں کے ذریعے پاک فوج کے اہلکار طبی امداد فراہم کرنے اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عمل رہے، دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال کے مطابق اٹک ، تربیلا ،چشمہ ،گڈو کے مقام پر نچلے سیلاب سے سندھ کے علاوہ تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ورسک کے مقام پر نچلا سیلاب اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، کے پی میں مردان میں سب سے زیادہ 133 ملی میٹر اور مہمند میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مردان میں پانی نکالنے کی کوششیں کی گئیں، ضلع مہمند کے مقامی نالوں میں سیلاب کی اطلاع ہے، جنوبی پنجاب میں مٹھاون، کاہا اور سانگھڑ ہل میں تمام پہاڑی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، مقامی کمانڈروں نے راجن پور اور ڈی جی خان کا دورہ کیا، سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں، دونوں اضلاع میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں، بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گندھاوا کا مکمل رابطہ بحال کر دیا گیا ، گندھاوا اور گردونواح میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، آرمی میڈیکل کیمپ میں 115 مریضوں کا علاج کیا گیا، خضدار ایم 8 شاہراہ اب بھی منقطع ہے،

رابطے کی بحالی پر کام جاری ہے، حافظ آباد میں سی ایم ایچ خضدار اور ایف سی کے فیلڈ میڈیکل کیمپ میں 145 متاثرہ افراد کا علاج کیا گیا، نصیرآباد میں باباکوٹ اور گندھا کی متاثرہ آبادی کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا،

گندکھا میں فیلڈ میڈیکل کیمپ میں مختلف مریضوں کا علاج کیا گیا، چمن میں بارش نہیں ہوئی، باب دوستی مکمل طور پر فعال ہے، نوشکی میں پھنسے ہوئے لوگوں کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پکا ہوا کھانا 1000 سے زیادہ لوگوں کو پیش کیا گیا، 3 مقامات پر تباہ ہونے

والے این 40 شاہراہ کی مرمت کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی، لسبیلہ میں ناکہ، بیلہ، دودر، حب اور گڈانی میں 5 فیلڈ میڈیکل کیمپ طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، پلوں کی مرمت کا کام جاری ہے ، گوادر میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کا حب اور اتھل کا دورہ کیا، گلگت بلتستان میں کے کے ایچ میں سکندر آباد کے قریب 2 مٹی کے تودے گرنے کی اطلاع ہے، ایف ڈبلیو او کی جانب سے سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…